درخت زمین کے پھیپھڑے ، شجر کا ری نا گزیر ہے ، کلین اینڈ گرین مہم کا آ غاز اسلام آباد: میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت کو دنیا کا بہترین شہر بنائیں گے ،درخت زمین کے پھیپھڑے ، شجر کا ری نا گزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواں سال کی کلین اینڈ گرین مہم کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے آئی نائن میں کیا تھا جس میں ایس پی انڈسٹریل ایریا شیخ زبیر،ایڈیشنل کمشنرکامران چیمہ، ڈائریکٹر انوائرنمنٹ ارشاد احمد، ڈائریکٹر سینی ٹیش سردار خان زمری،انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ،خدمت کمیٹی کے چیئرمین یاسر بٹ، عظمیٰ گل و دیگر نے شرکت کی ۔ میئر نے کہا کہ کلین ایند گرین مہم پورے اسلام آباد میں جاری رہے گی ،ہم تمام یوسی چیئرمینوں سے مل کر اسلام آباد کو خوب صورت بنائیں گے ۔