وفاقی دارالحکومت میں 22مصالحتی کمیٹیا ں کا م کر رہی ہیں، پولیس ریفارمزپر کانفرنس سے خطاب اسلام آباد : انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار نے کہا ہے کہ اسلام آ باد پولیس جر ائم سے نمٹنے کے لئے کمیو نٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے جس سے اسلام آباد پولیس کو جر ائم کے سدبا ب اور پولیس اور عوام کے درمیا ن دوستا نہ تعلقات قائم کر نے میں مدد ملی ہے ،اسلام آ باد کے تما م تھا نہ جا ت میں 362مردوں اور43عورتو ں پر مشتمل 22مصالحتی کمیٹیا ں کا م کر رہی ہیں، یہ با تیں انہوں نے یہاں کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس ریفارمزکے سلسلہ میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کیں، انہو ں نے کہا کہ کمیو نٹی پولیسنگ کی مدد سے جر ائم کے تدارک میں مدد مل سکتی ہے ، کمیٹیوں میں اچھی شہرت کے حا مل ، تعلیم یا فتہ اور مختلف شعبہ جا ت کے تجر بہ کا ر افراد کو شامل کیا گیا ہے ۔