کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں ہونیوالے آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی ۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ یونائیٹڈ کپتان شاداب خان کا کہنا تھاکہ ہم چاہ رہے ہیں کہ ٹرینڈ کو دوبارہ بدل لیں۔ لاہور قلندرز کی جانب سے انگلینڈ کے فل سالٹ اور ہیری بروکس کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے ۔