تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کر دیا

اسلام-آباد-ہائیکورٹ-نے-عمران-خان-کیخلاف-توہین-عدالت-کا-نوٹس-ڈسچارج-کر-دیا

خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان پر توہین عدالت کیس میں جمع کرائے گئے بیان حلفی کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت دوپہر ڈھائی بجے مقرر تھی تاہم عمران خان کچھ منٹ کی تاخیر سے عدالت پہنچے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔ عمران خان کے وکیل حامد خان، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی عردالت پہنچ چکے ہیں۔ عدالت نے آج عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی اور گزشتہ سماعت پر عدالت نے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی کو تسلی بخش قرار دیا تھا تاہم انہیں بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں