اسلام آباد میں آج سے امریکا ایران مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز
شائع شدہ تاریخ 10 اپریل, 2026
ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات آج اور اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہوگا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان آئیں گے۔
ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، محسن نقوی نے کہا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور کشنر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔
ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بند کمروں میں حساس بات چیت ہوگی، ڈیل وہی کریں گے جو امریکا کے بہترین مفاد میں ہوگی ۔