اسرائیل کا دعویٰ: ایران میں 200 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا
شائع شدہ تاریخ 13 مارچ, 2026
اسرائیلی فوج کے مطابق کل ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں میں 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جس میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بڑے پیمانے پر 20 حملے کیے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں بیلسٹک میزائل لانچرز، فضائی دفاعی نظام، اسلحہ تیار کرنے والے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاہم اسرائیلی حملوں میں ہونے والے نقصانات سے متعلق کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔