لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مودی اور نیتن یاہو ایک سکے کے دورخ ہیں، مودی نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا رکھا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، مسلمانوں کیلئے آسام میں شہریت ختم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی اور نیتن یاہو ایک سکے کے دورخ ہیں۔ مودی نے مقبوضہ کشمیر کوجیل بنا رکھا ہے۔ فواد چودھری نے واضح کہا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد لاک ڈاؤن پر کہا کہ سوشل میڈیا کی افواہوں اورمولانا فضل الرحمان کوسنجیدہ نہ لیا جائے؟ دریں اثناں وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ پاکستان اپنی فعال سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر موثر انداز میں اجاگر کررہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے خلاف بھارتی ظلم بہت جلد ختم ہوجائے گا کیونکہ مودی حکومت دباؤ مہینے اور آرٹیکل 370 کو کالعدم قرار دینے کے اپنے فیصلے پر بھارتی سیاسی اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سی انہیں زبردست تنقید کا سامنا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ عالمی برادری نے مودی کی حکومت پر کشمیریوں پر ظلم و بربریت ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نظریاتی لوگوں کو نہیں خرید سکتا جبکہ آزادی کی تحریک برہان وانی کی شہادت کے بعد اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے۔ دنیا پاکستان کو ایک ذمہ دار ایٹمی ملک سمجھتی ہے جبکہ بھارت کو ایک انتہا پسند اور فاشسٹ ملک سمجھا جاتا ہے۔