ظالم اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں واقع جینین مہاجر کیمپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے 60 سالہ بزرگ خاتون سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں واقع جینین مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر قیامت ڈھا دی۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جینین پناہ گزین کیمپ میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔ نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔