تازہ ترین

اسد عمر نے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر سے خبردار کر دیا

اسد-عمر-نے-پاکستان-میں-کورونا-کی-چوتھی-لہر-سے-خبردار-کر-دیا

وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے خبردار کر دیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نا کرنے سے کورونا بڑھے گا، مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نا رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔ سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور جتنا جلد ممکن ہو ویکسی نیشن کروائیں۔ https://twitter.com/9newshdpk/status/1408379308297621507

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں