تازہ ترین

استعفیٰ دینے کا مطلب عمران خان کو مضبوط کرنا ہے، خورشید شاہ

استعفیٰ-دینے-کا-مطلب-عمران-خان-کو-مضبوط-کرنا-ہے،-خورشید-شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مطلب وزیر اعظم عمران خان کو مضبوط کرنا ہو گا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہر پارٹی کا اپنا مؤقف ہوتا ہے اور کسی ایک نقطے پر ساتھ چلنا بڑا مشکل ہوتا ہے تاہم امید ہے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا جبکہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر کی یہ سوچ ہے استعفیٰ دینے سے عمران خان چلا جائے گا لیکن استعفیٰ عمران خان کو مضبوط کرنے کے برابر ہو گا۔ پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ استعفیٰ دینے سے نئی پارٹیاں بنتی ہیں اور انہیں موقع مل جاتا ہے۔ آج جو نئی پارٹیاں میدان میں ہیں وہ بھی بائیکاٹ اوراستعفوں کا نتیجے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا آرڈیننس پاکستان کے لیے زہریلا ہے اور آرڈینیس کے بعد ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے غلام ہوں گے۔ سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں بلکہ بہتر ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں