معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی بات پکی ہونے کی تصدیق کردی جس کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بات پکی ہونے کی رسم کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اریبہ حبیب سعدین عمران نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی لیکن اداکارہ نے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔ تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بات پکی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CSFpej3oODd/?utm_source=ig_embed&ig_rid=6bea4f9d-2144-4989-8353-362d47142b86 اریبہ حبیب کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں انہیں خوبصورت آف وائٹ لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری سے منسلک کئی شخصیات نے مبارکباد پیش کی جب کہ ان کی آنے والی زندگی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔