تازہ ترین

ارمینا خان کے نئے فوٹو شوٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم

ارمینا-خان-کے-نئے-فوٹو-شوٹ-کی-سوشل-میڈیا-پر-دھوم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ارمینا خان نے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ایک رکشے میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ خوبرو اداکارہ نے اس فوٹو شوٹ کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے اور وہ دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ فوٹو شوٹ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے ایک ریستوران کے باہر کروایا، جب وہ اپنے شوہر فیصل خان کے ساتھ آؤٹنگ پر گئی تھیں۔ https://www.instagram.com/p/CQWYXOLDq9X/?utm_source=ig_embed&ig_rid=a588c30d-a4db-48df-baa9-855520cc1d3a انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں برطانوی اداکارہ آڈری ہیپ برن کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ ہر عورت کے لیے سرخ رنگ کے معنی مختلف ہیں۔‘ اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایک صارف نے اداکارہ سے دریافت کیا کہ کیا یہ پاکستانی رکشہ ہے؟ جس پر ارمینا رانا خان نے بتایا کہ نہیں یہ تھائی لینڈ کی ٹک ٹک ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں