لاہور:اداکارعمران عباس سکون کی تلاش میں نکل پڑے ،ان دنوں وہ گلگت بلتستان کی وادیوں کی سیر کررہے ہیں۔ اداکار نے انسٹاگرام پر چند خوبصورت مناظر کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ایک پوسٹ میں اداکار نے قدرتی مناظر کی ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘‘شہری زندگی کی ہلچل سے دور اصل سکون کی تلاش میں قدرت کے قریب پہنچ گیا ہوں’’۔ ایک اور تصویر میں عمران عباس نے مقامی شہریوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘‘میرا دیس ، میرے اپنے ’’۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر عمران عباس کی اشنا شاہ اور عروہ حسین سے شادی کی جھوٹی خبریں گردش کرتی رہی ہیں جس پر اداکار نے جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ دیا ہے ۔