لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی انگریزی گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ گانا گا رہی ہیں۔مہوش حیات کی آواز میں گانا گانے کی ویڈیو کو ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی اداکارہ کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ یہ میرا پسندیدہ گانا ہے، جسے میں اکثر سنتی رہتی ہوں۔ ادکارہ نے کہا تھا کہ میں اپنا پسندیدہ گانے کے کچھ اشعار آپ کو گا کر دکھا دیتی ہوں،انہوں نے لکھا تھا کہ میرا پسندیدہ گیت دی بونڈ فلم کا گانا ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ ہے ۔ https://www.instagram.com/p/CX_y-rGhzV6/