معروف اداکارہ صبا قمر کی یوٹیوب ویڈیو کو کاپی رائٹس کا سامنا۔۔ کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر یوٹیوب نے صبا قمر کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کردہ نئی ویڈیو کو ہٹادیا۔ اداکارہ صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالیہ ویڈیو کو کاپی رائٹ کے باعث یوٹیوب سے ہٹادیا گیا ہے جسے وہ ٹھیک کرکے جلد ہی دوبارہ پوسٹ کریں گی ۔ https://www.instagram.com/p/CBK83gBhek8/?utm_source=ig_web_copy_link گزشتہ روز ٹوئٹر پر اداکارہ صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر شاویر جعفری کے ساتھ چسکا نیوز کے نام سے ویڈیو شیئر کی تھی۔ جس میں میں صباقمر نے درخواست کی تھی کہ جن کی حس مزاح کو زنگ لگ چکا ہے وہ تیل لگائیں یا پھر میراچینل سبسکرائب کریں اور سستی ریٹنگ کیلئے محلے کی پھپھو کاکردارادا کرنے سے گریز کریں ۔ اداکارہ صبا قمر نے ڈرامہ سیریل ارطغرل کی مقبولیت کے بعد اس نام سے مختلف مصنوعات مثلا ارطغرل نسوار، پاپڑ متعارف ، ارطغرل الیکٹرک سٹور کو ہلکے پھلکے انداز میں نشانے پر رکھا۔ اپنی اس ویڈیو میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور کچھ سیکھیں نہ سیکھیں لیکن امید ہے کہ 2020 میں پاکستانی بچوں کے نام ارطغرل شیخ، ارطغرل بھٹی ، اور ارطغرل گجر ہوں گے۔ اداکارہ صبا قمر نے اپنی ویڈیو میں اداکارہ میرا کو بھی انکے بیان میں پاکستان آکر مرنا چاہتی ہوں” پر نشانے پر رکھا اور انہیں خوب طنز کا نشانہ بنایا