پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کی چھوٹی بہن اداکارہ کومپل اقبال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ کومپل کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے دلکش عروسی لباس پہن رکھا ہے جب کہ ان کے شوہر بھی ان کے لباس کے رنگ کی شیروانی میں ملبوس ہیں۔ https://www.instagram.com/p/CQRSl1xhbHM/?utm_source=ig_embed&ig_rid=591e4820-e07a-4574-b0b7-ce6e80d49067 نکاح کی اس تقریب میں شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی جس میں اداکارہ یشمیٰ گِل سمیت اداکار فیروز خان اور ٹیپو شریف بھی دکھائی دیے۔ کومپل کی تصاویر اور ویڈیوز کو مداح بے حد پسند کررہے ہیں جب کہ صارفین ان کی نئی زندگی کی ابتدا پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔