لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شادی کا کارڈ اور مٹھائی کے ڈبے رکھے ہوئے تھے۔ اریبہ حبیب کے مطابق وہ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز نئے سال کی شروعات میں کرنے جا رہی ہیں،اداکارہ 2 جنوری بروز اتوار کو سعدین عمران سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ مداحوں نے اریبہ حبیب کی شادی کے کارڈ کی تصاویر پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ شادی شاہانہ انداز میں ہونے والی ہے۔ اداکارہ کی شادی کی تاریخ پر بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی امیدوار پوترا پونیا نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے اریبہ حبیب کی شادی کا کارڈ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا کہ میں دلہن والوں کی طرف سے ہوں۔ خیال رہے کہ رواں سال اداکارہ کی سعدین شیخ سے پرافزائش طور پر منگنی کی رسومات ادا کی گئیں تھی اور اب ان کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔