کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کے والد انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی اطلاع اُن کے قریبی دوست اور اداکار فیصل قریشی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔ فیصل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کے دوست اعجاز اسلم کے والد کراچی میں انتقال کرگئے ہیں ۔‘انہوں نے اعجاز اسلم کے والد کے لیے مغفرت کی دُعا کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ بعدنمازظہر ڈیفنس کی علی مسجد میں پڑھائی جائے گی ۔ دوسری جانب اداکار اعجاز اسلم نے والد کے انتقال کے بعدفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعجاز اسلم نے ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جو کہ اداکار اور اُن کے مرحوم والد کی یادگار تصویر کی مدد سے بنایا گیا ہے ۔ https://www.instagram.com/p/CW7PcN2qvML/?utm_source=ig_embed&ig_rid=547b9121-a357-4144-8099-cbb4f6c619a8 اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر پر اُن کے مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔