اداروں اور قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا قوم کیلئے افسوسناک ہے — بیرسٹر گوہر
شائع شدہ تاریخ 06 دسمبر, 2025
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ریاستی ادارے اور سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہیں یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوس ناک ہے۔
انہوں نے ملک کے دفاع کو اہم قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں تھا ، نہ ہے نہ ہوگا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان بھی ہمارا ہے ، فوج بھی ہماری ہے ، یہ وقت ہے کہ سب ایک دوسرے کو تسلیم کریں اور جگہ دیں ، اعتماد کے فقدان کو ختم کریں۔ ملک تناؤ اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔
انہوں نے تمام جمہوریت پسند قوتوں سے تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔
یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیا۔
ان کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ عمران خان سےجب کوئی ملےتو یہ ریاست پاکستان اور فوج کے خلاف بیانیہ دیتا ہے۔