احمد پور شرقیہ: احمد پور شرقیہ موٹر وے ایم 5 انٹر چینج کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا ہے ۔ موٹر وے ایم 5 انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ٹرالر سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی احمد پور شرقیہ موٹر وے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص اور زخمی خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کراچی سے سوات جا رہے تھے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عمر علی اور رشید علی جبکہ زخمی ہونے والوں خواتین کی شناخت نورین بی بی اور علیزا بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ۔