احسن اقبال کا اہم بیان —معرکہ حق نے دنیا میں پاکستان کے تصور کو بدل دیا
شائع شدہ تاریخ 08 نومبر, 2025
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت نے خود کو علاقے کا تھانیدار سمجھ لیا تھا تاہم ہماری مسلح افواج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ مانچسٹر کے بعد لندن سے بھی قومی ائیر لائن کی پروازیں جلد شروع ہوں گی۔
انہوں نےخوشخبری سنائی کہ کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے کے سبب جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل ہوگی۔
احسن اقبال نے پاکستان ہائی کمیشن میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔