تازہ ترین

احساس پروگرام: اگلےسال 65ہزار اسکالرشپ فراہم کرینگے، ثانیہ نشتر

احساس-پروگرام:-اگلےسال-65ہزار-اسکالرشپ-فراہم-کرینگے،-ثانیہ-نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت اگلے سال 65 ہزار اسکالرشپ فراہم کرینگے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کیش پروگرام فیز ٹو جلد شروع ہوگا جس میں ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو ششماہی 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ 2ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے سال جنوری سے ششماہی قسط 12 کے بجائے 13 ہزار ہوگی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احساس کفالت میں مستحقین کی تعداد 70 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ کی جارہی ہے، کفالت پروگرام کے تحت 20 لاکھ خصوصی افراد کی مدد کی جائے گی جبکہ 50 اضلاع میں مزید 150 احساس نشو نما سینٹرز کھولیں گے۔ ثانیہ نشتر نےمزید کہا کہ احساس کفالت پروگرام میں شریک افراد کسی بھی بینک میں اکاونٹ کھول سکیں گے۔ واضح رہے کہ ملک میں احساس پروگرام میں شامل ہونے کےلیے کوئی فیس نہیں عوام آن لائن ایپ پر خود کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں