تازہ ترین

احساس سکالرشپ پروگرام ضرورت مند طلبا کیلئے بڑی نعمت، کنڈی

احساس-سکالرشپ-پروگرام-ضرورت-مند-طلبا-کیلئے-بڑی-نعمت،-کنڈی

یونیورسٹی طالب علموں کے لئے ہر ممکن سہولت عام کرنا میرا عزم ہے ،وائس چانسلر ملتان: بہاؤالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی زیر صدارت سکالر شپ ایوارڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں احساس سکالرشپ پانچ سالہ پروگرام کے سلسلہ میں 150 طلباو طالبات کے انٹرویو لئے گئے جبکہ چار سالہ پروگرام کے 1450طلباو طالبات کے انٹرویو ہونگے ۔وائس چانسلر نے اجلاس میں کہاکہ یہ پروگرام ایسے ضرورت مند طلبا کیلئے ہے جو ذہانت سے معمور اور اپنی تعلیم مالی مشکلات کی وجہ سے جاری نہیں رکھ سکتے ، ان کے لئے یہ سکالرشپ بہت بڑی نعمت ہے ۔یہ طالب علم ملک اور قوم کے لئے بھی آگے بڑ ھ کر خدمات سرانجام دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کایہ اقدام قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میرا عزم ہے کہ یونیورسٹی کے طالب علموں کے لئے ہر ممکن سہولت عام کروں۔اجلاس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان ، پروفیسر ڈاکٹر اسد اریب ، انجینئر ممتاز احمد خان ،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ترین ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، رجسٹرار صہیب راشد خان ، ڈائریکٹر فنانس صفدر عباس خان لنگاہ ، ڈاکٹر راشدہ ، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ،فنانشل ایڈ آفیسر انتخاب عالم نے شرکت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں