تازہ ترین

احد رضا میر کا جانوروں کیلئے پیار

احد-رضا-میر-کا-جانوروں-کیلئے-پیار

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر کا جانوروں کے لیے پیار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔  احد نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک گھوڑے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فوٹو: فائل احد رضا میر کی اہلیہ سجل علی نے اس تصویر پر کمنٹ کیا کہ ’یہ میری پسندیدہ تصویر ہے‘۔ قبل ازیں احد رضا میر نے کہا تھا کہ مجھے جانوروں کے لیے کام کرنے سے محبت ہے، لوگ یہ جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے کہ جانور آپ کو بدلے میں کتنا پیار دیتے ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’یہ دل میرا‘ کے پردہ کے پیچھے کے ایک منظر کی تصویر ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ایک بڑے برے بھیڑیے سے کون ڈرتا ہے؟‘ تصویر میں احد رضا میر ایک سفید رنگ کے کتے کو پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں