عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ویڈیو کالنگ ایپس کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ اور فیس بک نے بھی ایپ میں ویڈیو کالنگ کے فیچر میں صارفین کی تعداد میں اضافہ کیا تھا۔ متعدد ویڈیو کالز ایپس صارفین کا تجربہ بہتر کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں اور گوگل نے بھی صارفین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ جلد گوگل ڈو کی ویڈیو کالنگ میں صارفین کی تعداد کو بڑھائیں گے۔ https://twitter.com/sanazahari/status/1272906307260071936 اب حال ہی میں کمپنی کی جانب سے گوگل ڈو نے بیک وقت ویڈیو کالنگ کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور اب 32 صارفین ایک ساتھ گوگل ڈو کے ذریعے ویڈیو کالنگ کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل مارچ میں گوگل ڈو میں ویڈیو کالنگ میں صارفین کی تعداد کو 8 سے بڑھا کر 12 کر دیا گیا تھا۔ گوگل ڈو کی جانب سے صارفین کی تعداد میں اضافے کا یہ فیچر ابھی صرف ویب میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔