تازہ ترین

ابھی تو عمران خان کے ساتھ کچھ ہوا بھی نہیں، سعد رفیق

ابھی-تو-عمران-خان-کے-ساتھ-کچھ-ہوا-بھی-نہیں،-سعد-رفیق

وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ابھی تو عمران خان کے ساتھ کچھ ہوا بھی نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ابھی کچھ نہیں ہوا لیکن چیخیں مار رہے ہیں، ادارے تباہ کر دیے گئے، حکومت کے پاس پیسے نہیں، ان 8 ماہ میں تو ہم آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ آج ملک میں الیکشن کی ضرورت نہیں، ایک جماعت کے کہنے پر الیکشن ہونے لگے تو کوئی اسمبلی مدت پوری نہیں کرےگی، اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کھیل ہے کیا؟ انتخابات کرانے کے لیے پیسے چاہئیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا سیاہ دور تھا، جو ختم ہوگیا، آج خزانے میں پیسے نہیں، ہم ان کے ڈالے گئے گند کو صاف کررہے ہیں، عمران خان نیب کے سابق چیئرمین کو بلیک میل کرتےرہے، وہ 4 سال حکومت میں رہے اس وقت ہمارے خلاف ثبوت لے کر آتے۔ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت ہے کچھ کرکے دکھائیں، انہوں نے پنجاب میں لوٹ مچائی ہوئی ہے، پنجاب کو پہلے بزدار نے لوٹا، اب موجودہ حکومت بھی یہی کررہی ہے۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب باجوہ صاحب آرمی چیف تھے تویہی شخص ان کے جوتے پالش کرتا تھا۔جنہوں نے اسے زمین سے اٹھا کر مہاتما بنایا انہیں کو گالیاں دیتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں