کراچی: گلوکار ابرارالحق کی بچوں سے متعلق وائرل ویڈیو’بے بی شارک‘ پرشوبزستاروں کے ملے جلے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ گلوکاروتحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بچوں سے متعلق وڈیوخوب وائرل ہورہی ہے۔ گلوکارایک تقریب میں یہ بتارہے ہیں کہ پہلے کی مائیں اپنے بچوں کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیارکرتی تھیں جب کہ وقت کے ساتھ ساتھ آج کی ماؤں کا رویہ تبدیل ہوگیا ہے “بے بی شارک” ویڈیووائرل ہونے کے بعد مختلف شوبزستارے اس پرتبصرے کررہے ہیں۔ کچھ اسٹارزگلوکارکی وڈیو کو مثبت انداز میں لے رہے ہیں جب کہ کچھ اداکار تنقید کررہے ہیں۔ ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے ’نچ پنجابن‘ یا ’بلوکے گھر‘ تک کا سفر پتہ نہیں کس طرح طے کیا۔ https://twitter.com/NADIAHUSSAIN_NH/status/1431737797916995587 اداکار یاسرحسین نے بھی نادیہ حسین کی بات کی تعریف کی اوراس بات پرانہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو ابرارالحق کو گریبان سے ہی پکڑ لیا۔ اداکارہ زرنش خان نے بھی کہا کہ اگر کوئی اچھی بات کرے تو اس کی بات کو اچھا کہیں۔ نہ کہ اس کی بات کو نظر انداز کرکے اس کی پوری زندگی کو پرکھیں۔