تازہ ترین

ابرارالحق کاکرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ابرارالحق-کاکرونا-ٹیسٹ-مثبت-آگیا

سماجی وسیاسی رہنما اور چیئرمین ریڈ کریسنٹ گلوکار ابرار الحق بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ ابرار الحق نے کرونا میں مبتلا ہونے کی خبر بذریعہ ٹوئٹر مداحوں کو دیتے ہوئے لکھا ’’ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اورمیں گھر میں ہی قرنطینہ میں ہوں‘‘۔ https://twitter.com/AbrarUlHaqPK/status/1267096045420531713 ابرار نے اپنے فالوورز کو بتایا کہ وہ اسکائپ کے ذریعےبطور چیئرمین ہلال احمر پاکستان اور فلاحی تنظیم ’’سہارا‘‘ سے متعلق اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ گلوکار نے اپنے اور کرونا سے لڑنے والے تمام متاثرین کیلئے دعا کی درخواست بھی کی۔ اس سے قبل کی جانے والی ٹویٹ میں ابرار الحق نے بتایا تھا کہ انہیں خشک کھانسی اور بخار ہے، امید ہے کہ یہ کرونا نہ ہو۔ https://twitter.com/AbrarUlHaqPK/status/1266735156657901574 ابرار کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت جن افراد کی بھی مجھ سے ملاقات انہیں احتیاطی تدابیراختیارکرنا چاہئیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں