آپریشن غضب للحق میں طالبان کو بھاری جانی نقصان، سیکڑوں اہلکار ہلاک و زخمی

شائع شدہ تاریخ 05 مارچ, 2026
آپریشن-غضب-للحق-میں-طالبان-کو-بھاری-جانی-نقصان،-سیکڑوں-اہلکار-ہلاک-و-زخمی

وزیر اطلاعات نے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے دوپہر چار مارچ سہ پہر چار بجے تک کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

عطا تارڑ کے مطابق اب تک آپریشن للحق میں اب تک 481 افغان طالبان مارے جاچکے ہیں اور 696 سے زائد زخمی ہیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی 226 چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں اور 35 پر قبضہ کرلیا گیا ہے، 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز (توپیں) تباہ کی جاچکی ہیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔