حکومت مطالبات منظور کرے،مظاہرین ڈٹ گئے۔ آل پنجاب ماں بچہ صحت پروگرام کے ملازمین کا سیکرٹریٹ چوک میں دھرنا جاری ہے ۔ ملازمین کے ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے ساتھ مذاکرات ناکام رہے ۔مظاہرین نے ملازمت پر مستقلی اور سروس سٹرکچر بہتر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے ۔ مظاہرین کے رہنما محمد آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ہیلتھ نے مطالبات پر کوئی پیشرفت نہیں دکھائی، مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے۔ دھرنے اور احتجاج سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے ۔ لوئرمال،چوبرجی،جین مندر،سرکلرروڈ،مال روڈ اورملحقہ علاقوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ ہے