تازہ ترین

آفریدی فاؤنڈیشن سرگرم ، کوہاٹ کے دو ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم

آفریدی-فاؤنڈیشن-سرگرم-،-کوہاٹ-کے-دو-ہزار-خاندانوں-میں-راشن-تقسیم

15 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے ،برادر عزیز کا دل سے شکریہ ادا کرتاہوں ،شہریار آفریدی اسلام آباد : پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی نے وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی سے ملاقات کی اس موقع پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے کوہاٹ کے دو ہزار غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، شہریار آفریدی نے کہاکہ برادر عزیز شاہد آفریدی کا دل سے شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے لاک ڈائون میں پھنسے کوہاٹ کے دو ہزار خاندانوں کے راشن کا انتظام کیا،شہریار خان آفریدی کے مطابق انہوں نے 15 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے ،راشن کوہاٹ کے غریب خاندانوں میں تقسیم کیا جائیگا، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے قابل فخر ورکرز کا بھی شکریہ جنہوں نے گھر گھر راشن تقسیم کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں ، یہ ہے نیا پاکستان۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں