تازہ ترین

آصف علی زرداری کو جیل میں قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: بلاول بھٹو

آصف-علی-زرداری-کو-جیل-میں-قتل-کرنے-کی-کوشش-کی-جارہی-ہے:-بلاول-بھٹو

کراچی: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹیبلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آصف زرداری کو جیل میں طبی سہولیات نہ دے کر مارنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میری جماعت کو دباؤمیں ڈالا جارہا ہیں،جیل کے ڈاکٹرز نے کہا کہ صدرزرداری کو یہ بیماریاں ہیں ، ان کو ہسپتال لے جانا ہوگا، لیکن جیلانتظامیہ اور حکومت انکار کررہی ہے۔شہید ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔ آج صدر زرداری کو طبی سہولیات نہ دے کرقتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم اس پر عدالت میں جائیں گے، اگر زرداری کو کچھ ہوا توحکومت ذمہ دار ہوگی۔ حکومت عدالتی احکامات پر بھی عمل نہیں کررہی ۔عمران خانجمہوریت پر حملے کررہا ہے، اپوزیشن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔صدر زرداری کوبغیر کسی جرم جیلمیں ڈال دیا ہے، وہ کمپرومائز کریں گے، اٹھارویں ترمیم اورجمہوریت پر حملے کرنے دیں گے، یہ عمران کی بھول ہے، عمران سمجھتا ہے کہ پاکستانپیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جس نے ایوب خان، یحیٰ خان، جنرل ضیاء اور جنرل مشرف سے ٹکرائے ہی نہیں بلکہ اقتدار سے بھی بھگایا، یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے۔نیازی صاحب! آج کل بھارت میں مودی کے ظلم پر بات کرتے ہوئے نازی کی بات کرتے ہیں، کہ وہ جرمنی میں بڑے فاشسٹ تھے۔ ہم کہتے ہیں کہ ہمارے پاکستان میں ایک نیازی ہے، وہ ان سے بھی زیادہ فاشسٹ ہے۔میڈیا پرپابندیاں لگا رہا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، سیاستدانوں کو جیل میں ڈال دیا، خواتین کو بھی جیل میں ڈال دیا ہے۔مجھے اور میری جماعت کو دباؤمیں ڈالا جارہا ہیں،جیل کے ڈاکٹرز نے کہا کہ صدرزرداری کو یہ بیماریاں ہیں ، ان کو ہسپتال لے جانا ہوگا، لیکن جیل انتظامیہ اور حکومت انکار کررہی ہے۔شہید ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔ آج صدر زرداری کو طبی سہولیات نہ دے کرقتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہم اس پر عدالت میں جائیں گے، اگر زرداری کو کچھ ہوا توحکومت ذمہ دار ہوگی۔حکومت عدالتی احکامات پر بھی عمل نہیں کررہی ۔ انہوں نے کہا کہ فریال تالپور کا پروڈکشن آرڈرجاری نہیں کیا جارہا ہے۔جبکہ سندھ اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہے۔ہمارا دین اور اسلام عورتوں کی عزت کا سکھاتے ہیں، جس کو اپنی بیٹی، ماں اور بہن کا خیال نہ ہو، وہ سیاسی مخالفین کے ساتھ اس طرح کی حرکتیں کرتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپنے ظلم کو برداشت کرسکتے ہیں لیکن جو ظلم پاکستانی عوام کے ساتھ کیا جارہا ہے ہم اس کو برداشت نہیں کریں گے۔ہم نیازی حکومت سے ہرمحاذ پر لڑیں گے، حکومت ہرمحاذ پر ناکام ہوئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں