تازہ ترین

آصف زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی

آصف-زرداری-نے-بھی-کرونا-ویکسین-کی-پہلی-ڈوز-لگوا-لی

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی۔ تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے  ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے والد آصف زرداری کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کرونا ویکسین کا انجیکشن لگوا رہے ہیں۔ آصفہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے والد آصف زرداری نے کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی، یہ کرونا ویکسین محفوظ اور کارآمد بھی ہے۔ https://twitter.com/AseefaBZ/status/1376585067946991619 آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے والد کو کرونا ویکسین لگنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا، انھوں نے لکھا آج اپنے والد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لیتے دیکھ کر مجھے بہت اطمینان ہو گیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اپنے والدین اور اپنے پیاروں کو کرونا ویکسین لگوانے پر راغب کریں، یہ محفوظ اور مؤثر ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں