تازہ ترین

آسٹریلین شائقین کی تنقید کے بعد 'حارث رؤف کا آداب'

آسٹریلین-شائقین-کی-تنقید-کے-بعد-'حارث-رؤف-کا-آداب'

بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی سے داد و تحسین سمیٹنے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث سہیل نے آسٹریلین شائقین اور سابق کرکٹرز کی تنقید پر اپنے جشن کا انداز تبدیل کرتے ہوئے نیا منفرد انداز اپنا لیا۔ حارث رؤف کو ڈیل اسٹین کی انجری کے بعد متبادل کے طور پر اسکواڈ میں طلب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے عمدہ کارکردگی سے ایک بہترین متبادل سے بڑھ کر کھیل پیش کیا۔جہاں فاسٹ باؤلر کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر خوب داد ملی وہیں ان کے جشن منانے کا انداز کچھ آسٹریلین شائقین کو پسند نہ آیا جنہوں نے اسے 'گلا کاٹنے' سے تعبیر کرتے ہوئے پرتشدد انداز قرار دیا۔ https://twitter.com/micksmith187/status/1212616123214024706 جہاں کچھ لوگوں نے انہیں ایکشن تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تو وہیں چند لوگ ایسے تھے جنہوں نے بگ بیش سے مطالبہ کیا کہ وہ اس متنازع ایکشن پر حارث رؤف پر پابندی اور جرمانہ عائد کریں۔ https://twitter.com/BBL/status/1212615364116283392 پاکستانی فاسٹ باؤلر نے اس تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے کسی بھی قسم کا جواب نہ دیا اور اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے جشن کے انداز کو ہی طلب کر لیا۔ https://twitter.com/StarsBBL/status/1212618032251461633 حارث نے جب بدھ کو سڈنی تھنڈرز کے خلاف وکٹ حاصل کی تو ان کے جشن منانے کے نئے انداز کی جھلک نظر آئی جس میں انہوں نے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد 'آداب' کیا۔واضح رہے کہ حارث رؤف نے آج بگ بیش میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا اور آسٹریلین لیگ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ https://twitter.com/therealbigmarn/status/1212615491883167744 حارث بگ بیش کے صرف 4 میچوں میں 13 وکٹیں لے چکے ہیں اور زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1214855974365880320

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں