تازہ ترین

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قومی اسکواڈز کا اعلان

آسٹریلیا-کے-خلاف-ون-ڈے-اور-ٹی-ٹونٹی-سیریز-کے-لئے-قومی-اسکواڈز-کا-اعلان

لاہور : آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والی وکٹ کیپر بیٹسمیں محمد حارث اور آصف آفریدی کو بھی قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے والے محمد نواز بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔ اسکواڈ میں نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان اور آّصف علی شامل ہیں۔ افتخار احمد ، حیدر علی ،حارث رؤف اور حسن علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ امام الحق، خوشدل شاہ ، سعود شکیل اور محمد رضوان بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر 20 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہو گا جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں