تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات، پیپلزپارٹی نے اہم قدم اٹھا لیا

آزاد-کشمیر-انتخابات،-پیپلزپارٹی-نے-اہم-قدم-اٹھا-لیا

مظفر آباد:پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللّٰہ بابر نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی درخواستوں سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے ہدایت میں کہا کہ امیدواران درخواستیں صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کریں۔امیدوار درخواست کے ساتھ 30 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کریں۔درخواستیں 5 اپریل تک زرداری ہاؤس اسلام آباد یا بلاول ہاؤس کراچی  پہنچنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں