لاہور:شکست پر ن لیگ میں تقسیم واضع ہوگئی ،قیادت نے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال دی۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق مفاہمتی گروپ نے ن لیگ کی کشمیر میں شکست کی ساری ذمہ داری مزاحمتی بیانیےپر ڈال دی ۔ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں انہیں کشمیر میں انتخابی جلسے کرنے چائیے تھے ۔ شہباز شریف نے کشمیر میں جلسے کیوں نہیں کیے؟ کس کے کہنے پر وہاں نہیں گئے ،مزاحمتی گروپ نے سوال اٹھا دئیے ۔ مریم نواز نے کشمیر میں بڑے جلسے کیے ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کشمیر کی ہر گلی میں پہنچایا ۔پارٹی قائد نے کارکردگی کو سراہا۔ ذرائع ن لیگ مفاہمتی گروپ کا مزید کہناہے کہ مریم نواز نے صرف جلسے کئے،لیکن مہم منظم طریقے سے نہیں چلائی ۔ مزاحمتی بیانیہ ناکامی کی وجہ بنا ۔ کشمیر الیکشن میں جو کچھ ہوا ن لیگ اس پر اپنا پورا رد عمل دے گی ۔ مریم نواز سیاسی رابطے اور مشورے کر رہی ہیں ،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو بھی استعمال کرنے کا آپشن زیر غور ہے ۔