تازہ ترین

آر پی او کا دورہ،ماڈل تھا نہ ٹبہ سلطان پور کی نئی بلڈنگ کا افتتاح

آر-پی-او-کا-دورہ،ماڈل-تھا-نہ-ٹبہ-سلطان-پور-کی-نئی-بلڈنگ-کا-افتتاح

مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے تھانہ کو جدید فرنیچر،ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا:وسیم خان ملتان ،وہاڑی،ٹبہ سلطانپور ،چوک میتلا: تھانہ ٹبہ سلطان پور کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔تھانے کی نئی عمارت کا ربن کاٹ کر آر پی او ملتان وسیم احمد خان نے افتتاح کیا۔ ایم این اے بیرسٹر اورنگزیب خان، ایم پی اے علی رضا، ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آر پی او ملتان وسیم احمد خان ،ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ پنجاب پولیس کا مثبت امیج اجا گر کر نے کے لئے تھا نہ جات کو جدید فرنیچر اور ٹیکنا لوجی سے لیس کیا گیا ہے ضلعی پولیس کے موثر اقدامات سے جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے ۔عوام کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے ماڈل تھانوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔5 کروڑ سے زائد کی لاگت سے ٹبہ سلطان پور کی نئی بلڈنگ تعمیر کی گئی ہے ۔ایم این اے اورنگ زیب خان کھچی ،ایم پی اے علی رضا خان خا کوانی نے کہا کہ تھا نہ ٹبہ سلطان پور کو معیاری بنا نے کے ساتھ ساتھ نفری کی قلت کو بھی پورا کیا جائے ، اعلیٰ کار کردگی پر افسران میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں