انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ،رفعت مختار راجہ کا خطاب فیصل آباد : آر پی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں سائلین نے آر پی او فیصل آباد کو مختلف امور سے متعلق اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔آر پی او فیصل آبادنے تما م پیش ہونیوالے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اور انکی داد رسی کیلئے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پرآر پی او فیصل آباد نے کہا انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور پولیس کو عوام دوست اور صحیح معنوں میں محافظ بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔عوام امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کے دست راست بنیں۔انہوں نے کہا عوامی خدمت کے سچے جذبے سے ہی ایک پُرامن اور جرائم سے پاک معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے ۔پو لیس افسر اپنی کا ر کر دگی کو بہتر بناتے ہو ئے جرائم کے خا تمے اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لائیں تاکہ پو لیس کلچر میں تبدیلی کا خواب پورا ہو سکے ۔