تازہ ترین

آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے نوجوان ہزاروں ڈالر کما رہے ، عثمان ڈار

آرٹیفیشل-انٹیلی-جنس-سے-نوجوان-ہزاروں-ڈالر-کما-رہے-،-عثمان-ڈار

کامیاب جوان پروگرام کے تحت 1 سے 10 لاکھ قرض دیاجا رہا ہے ،تقریب سے خطاب اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے نوجوان ہزاروں ڈالر کما رہے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کو تحریک کی طرح لے کر چلوں گا، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 1 سے 10 لاکھ روپے قرض دیاجا رہا ہے ، نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے تحت اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں، ایسے پروگرام سے پاکستان کے باصلاحیت نوجوان آگے آئیں گے ، وزیراعظم عمران خان نوجوانوں پر سرمایہ لگا رہے ہیں،آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پروگرام تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں