تازہ ترین

آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات، قومی سلامتی کے امور پر گفتگو

آرمی-چیف-کی-وزیر-اعظم-سے-ملاقات،-قومی-سلامتی-کے-امور-پر-گفتگو

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس کے دوران قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ معاملات پر گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف اور وزیر اعظم کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کی ، تاہم پاک فضائیہ، بحریہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تقریبِ حلف برداری میں موجود تھے۔ ایک اہم پریس کانفرنس کے موقعے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم تقریبِ حلف برداری کے دوران طبیعت کی ناسازی کے باعث اپنے آفس بھی نہیں آئے تھے۔ قبل ازیں سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں میں یہ بات بھی سننے میں آئی کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی تھی، تاہم پاک فوج اور حکومت دونوں نے افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں