کراچی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ سعودی عرب کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہر میں موسلادھار بارشوں، سیلاب کے اثرات کا فضائی جائزہ لیا۔ آرمی چیف کو سیلاب کی تازہ ترین صورتحال امدادی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، کراچی میں پاک فوج کے سول انتظامیہ کو فراہم کردہ تعاون بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے بچاؤ اور امداد کی کاوشوں میں سول انتظامیہ کی مدد اور فارمیشنز کے بروقت ردعمل کو سراہا، انہوں نے کراچی کور کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ عوامی فلاح کے لیے بھرپور کاوشیں، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے خیرمقدم کیا۔