تازہ ترین

آرمی چیف وزیراعظم عمران خان سے پہلے چین پہنچ گئ

آرمی-چیف-وزیراعظم-عمران-خان-سے-پہلے-چین-پہنچ-گئ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ و زیراعظم عمران خان سے قبل چین پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین پہنچ گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف چین کے سرکاری دورے پر چین گئے ہیں۔  جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چین کے تین روزہ دورے پہ پہنچے ہیں جہاں وہ وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں شامل ہوں گے، اس کے علاوہ آرمی چیف چینی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔آرمی چیف کمانڈر سدرن تھیٹر اور وائس چئیرمین سنیٹرل لبرین اور پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر سے ملاقات کریں گے۔ جب کہ وزیراعظم عمران خان بھی چین کے د ورے پر پہنچ چکے ہیں۔ اس دورے پر وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ چین کے صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی الگ الگ ضیافتوں میں بھی شرکت کریں گے۔دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے مابین اس موقع پر بہت سے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار، مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق دائود، پٹرولیم کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطحی وفد موجود ہے۔ وزیراعظم عمران خان بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہارٹیکلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے جبکہ چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ میزبانی کریں گے۔ دونوں ممالک نے ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور یہ آزمودہ دوستانہ تعلقات وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پرعزم اور کوشاں ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں