راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، فوجی تعاون، افغان صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف آف ڈیفنس فورس آسٹریلیا کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی، فوجی تعاون، افغان صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چیف آف ڈیفنس فورس آسٹریلیا نےمسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔