تازہ ترین

آج کل تو پورے کراچی میں سب کی جان کو ہی خطرہ ہے, چیف جسٹس

آج-کل-تو-پورے-کراچی-میں-سب-کی-جان-کو-ہی-خطرہ-ہے,-چیف-جسٹس

برساتی نالے پر قبضے سے متعلق درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو خاتون کا مسئلہ حل کرنے کا حکم،80,80 گز کے پلاٹوں کے مالکان نے اطراف کی جگہ پر بھی قبضہ کر لیا، آواز اٹھانے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں، درخواست گزار کراچی : سپریم کورٹ نے گلشن اقبال کے برساتی نالے پر قبضے سے متعلق دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو خاتون کا مسئلہ حل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں لارجر بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔خاتون کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ گلشن اقبال، مبینہ ٹاؤن کے علاقے میں برساتی نالے پر تجاوزات قائم کر دی گئیں، ہر سال برساتی پانی میرے گھر میں داخل ہو جاتا ہے، برساتی نالے پر قبضہ ایم کیو ایم نے کیا ہے، پولیس اور متعلقہ ادارے قابضین کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔ عدالت نے درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو خاتون کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ دوران سماعت خاتون کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لوگ مجھے دھمکیاں دیتے ہیں۔80,80 گز کے پلاٹوں کے مالکان نے اطراف کی جگہ پر بھی قبضہ کر لیا ہے، آواز اٹھانے پر مجھے دھمکیاں دی جاتی ہیں،میری جان کو خطرہ ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آج کل تو پورے کراچی میں سب کی جان کو ہی خطرہ ہے، ہم نے ڈپٹی کمشنر کو حکم دے دیا ہے وہ آپ کا مسئلہ حل کردینگے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں