تازہ ترین

آج عمران خان کے پاؤں جلے تو بزدار کے اوپر پاؤں رکھ دیا:مریم نواز

آج-عمران-خان-کے-پاؤں-جلے-تو-بزدار-کے-اوپر-پاؤں-رکھ-دیا:مریم-نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ابھی تو صرف ابتدا ہوئی ہے, حکومت کے لیے آنے والے دن بہت سخت ثابت ہونے والے ہیں۔  اسلام آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے کل کے جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال کیا، کل صرف سرکاری گاڑیاں تھیں، آپ کا یوم حساب آگیا، اب آپ کو ہر چیز کا حساب دینا ہوگا۔ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ہم تمہیں الوداع کہنےآئے ہیں، عمران خان اب اعتماد کھوچکے ہیں، الوداع،الوداع،الوداع۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پر عوام اور پارلیمنٹ نے عدم اعتماد ظاہر کردیا ہے، حکومت میں ہونے کے باوجود آپ 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن ہارے، آج آپ اپنی پارٹی کااعتماد بھی کھوچکے ہیں، عمران خان اب صرف ادھر ادھر بھاگ رہا ہے، 10لاکھ تو کیا 10 ہزارلوگوں کا مجمع بھی نہیں لگا سکے، 10 لاکھ چھوڑو172 بندے پورے کرو۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں