دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس کا صلہ مل گیا، قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان تین درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، محمد رضوان نے بھارت کے خلاف ناقابل شکست 79 رنز بنائے، کیویز کے خلاف بھی 33 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ دوسری طرف کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے،، انہیں پہلی نمبر پر قبضہ جمانے کیلئے 12 پوائنٹس درکار ہیں۔بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ دوسری طرف باؤلنگ کریں تو بھارت کے خلاف تین وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی گیارہ درجے ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں چار شکار کرنے والے حارث رؤف نے لمبی چھلانگ لگائی ہے، وہ 34 درجے ترقی کر کے 17ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔