تازہ ترین

آئندہ برس ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کردیا جائےگا, وزیر تعلیم

آئندہ-برس-ملک-بھر-میں-یکساں-نصاب-تعلیم-نافذ-کردیا-جائےگا,-وزیر-تعلیم

تعلیم کو موجودہ حکومت میں بڑی ترجیح حاصل ہے ،جلد وزیر اعظم ہاؤس کو یونی ورسٹی میں تبدیل کردیا جائے گا،پی سی ون تیار کرلیا کراچی لٹریچر فیسٹیول جیسی تقریبات سے مطالعے کو فروغ حاصل ہوتا ہے، افتتاحی تقریب سے شفقت محمود، ارشد سعید و دیگر کا خطاب کراچی : وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمودنے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کو یونی ورسٹی بنانے کے لئے بہت سے عوامل درکار ہیں، ہم نے یونی ورسٹی بنانے کے لئے پی سی ون تیار کرلیا ہے، بہت جلد وزیر اعظم ہاؤس کو یونی ورسٹی میں تبدیل کردیا جائے گا۔ ملک میں یکساں تعلیم نصاب کے لئے بھی کسی حد تک کام ہوگیا ہے آئندہ برس اپریل میں ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کردیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں 11 ویں کراچی ادبی میلہ2020 ء کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ دوکروڑ بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں اس پر بھی کام کیا جارہاہے۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تعلیم کو وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں بڑی ترجیح حاصل ہے اور انہوں نے مجھے خصوصی ہدایات دی ہیں کہ پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تعلیم کو کارآمد اور ترقی پسند بنایا جائے ۔ کراچی لٹریچر فیسٹیول جیسی تقریبات اس مقصد کے حصول میں حکومت کی معاون ثابت ہوتی ہیں کیونکہ ایسی تقریبات کے ذریعے ہر عمر کے افراد میں مطالعے اور صحت مند مباحثے کے رجحان کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ اس سے قبل ارشد سعید حسین منیجنگ ڈائریکٹر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے خطاب میں کہا کہ گیارہواں کراچی لٹریچر فیسٹیول تعلیم فراہم کرنے کے عمل کا لازمی جز ہے، ہم نئے اور غالباً چیلنجنگ آئیڈیاز کو آزما کر اور ان کی نوک پلک سنوار کر جدت پسند طرز فکر کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں اور فکری قیادت کو فروغ دے رہے ہیں۔ تقریب سے امریکی قونصل جنرل روب سلبرسٹین، اٹلی کی قونصل جنرل اینا روفینو، ولیم ڈلرمپل، زاہدہ حنا، محمد احمد شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں تصنیفات کے ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا ‘‘اے فلکِ ناانصاف’’ نے ایوارڈ جیتا۔ جیوری میں اصغر ندیم سید، ڈاکٹر ناصر عباس نیر اور حمید شاہد شامل تھے۔ KLF حبیب میٹرو نان فکشن پرائز میں طارق رحمان نے ایوارڈ جیتا۔ جیوری میں ڈاکٹر سید جعفر احمد، ظفر ہلالی اور محمد علی صدیق شامل تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں