گزشتہ روز 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جہاں علی عظمت، عاصم اظہر اور راحت فتح علی خان جیسی شخصیات نے پرفارم کیا۔جہاں لوگوں کو اس تقریب سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں وہیں ہوا کچھ ہوں کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کو سوشل میڈیا پر بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ویسے تو تنقید بہت سی باتوں پر کی گئی تاہم سب سے زیادہ شو کے میزبان اور کچھ گلوکاروں کی پرفارمنس کو منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔تحریر جاری ہےان گلوکاروں میں ایک علی عظمت بھی تھے جنہوں نے اس تقریب کے فوری بعد ایک انٹرویو میں اشاروں ہی اشاروں میں گلوکار علی ظفر پر بھی تنقید کی۔ علی عظمت نے اپنے انٹرویو میں بغیر نام لیے دعویٰ کیا تھا کہ پی ایس ایل کے ترانے گانے والے گلوکار نے کچھ بلاگرز کو خرید کر ان کے گانے 'تیار ہو' پر تنقید کروائی۔