پاکستان کے دو نامور راک اسٹارز علی عظمت اور علی ظفر کا اس وقت اپنے اپنے پاکستان سپر لیگ کے لیے گائے گانوں کی وجہ سے خوب توجہ حاصل کررہے ہیں۔ جہاں علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تین سیزنز کے لیے آفیشل ترانے گائے وہیں علی عظمت نے پی ایس ایل 5 کے ترانے پر پرفارم کیا۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 کا ترانہ 'تیار ہو' سامنے آنے کے بعد اسے شائقین کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا تھا جس کے بعد علی عظمت نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے گانے ترانوں کے گلوکار نے بلاگرز کو خرید کر تیار ہو کے خلاف ٹوئٹس کروائیں۔تحریر جاری ہےجس کے بعد مداحوں کے اثرار پر علی ظفر نے بھی پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا بنانے کا اعلان کیا اور بعدازاں اس کی دھن بھی جاری کردی۔ https://twitter.com/AliZafarsays/status/1231973938563035136 علی ظفر نے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے گانا تیار کرلیا ہے لیکن اس کی ویڈیو کے لیے مداحوں کو انہیں بتائے گئے ڈانس اسٹیپس پرفارم کرکے ویڈیوز بھیجنی ہوں گی۔اور اب علی عظمت نے بھی اعلان کردیا کہ وہ علی ظفر کے پی ایس ایل کے گانے کے لیے ڈان اسٹیپس پرفارم کرکے ویڈیو بھیجیں گے۔علی عظمت نے حال ہی میں جیو کو دیے ایک انٹرویو میں پی ایس ایل کے لیے گائے اپنے ترانے اور علی ظفر کے گانے کے حوالے سے بات کی۔ https://youtu.be/GNfvSkRQGeM